Sun. Jul 13th, 2025

شیخوپورہ کے علاقے جھبراں منڈی میں ڈیرے پر حملے کے دوران تیز دھار آلے وار سے 3 خواتین اور بچے سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔

جھبراں منڈی میں واقع ڈیرے پر نامعلوم افراد نے اُس وقت حملہ کیا جب وہاں موجود تمام افراد سو رہے تھے۔
حملہ آوروں نے کلہاڑیوں کے وار سے 5 افراد کو قتل کیا، قتل ہونے والوں میں ایک مرد، ایک بچہ اور 3 خواتین شامل تھے۔
جاں بحق ہونے والے افراد فیصل آباد سے مزدوری کے لیے شیخوپورہ آئے تھے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *