Sun. Jul 13th, 2025

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ کی قیادت میں مارچ کے شرکاء کوئٹہ پہنچ گئے۔

کوئٹہ پہنچنے پر ہزار گنجی کے مقام پر بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکاء کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

گزشتہ روز بلوچ یکجہتی مارچ نے اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے سامنے اپنا دھرنا ختم کیا تھا اور کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کیا تھا۔

ہزار گنجی سے بلوچستان یونیورسٹی تک ہزاروں افراد نے مارچ کے شرکاء کے ساتھ گشت کیا۔

بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کا استقبال کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *