پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر کا کہنا ہے انہوں نے لاہور کے حلقہ این اے 119 میں پہلی بار قدم رکھا ہے۔
لاہور کے حلقہ این اے 119 میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں ن لیگ کے تمام شیروں کو سلام پیش کرتی ہوں، 119 کی عوام نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ میں اجازت لینے آئی تھی آپ نے فیصلہ سنادیا۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ صرف پرچی نہیں ہوتی، وہ مستقبل کا فیصلہ ہوتا ہے، این اے 119 میرا گھر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں صرف وعدے اور تنقید کرتی ہیں، مسلم لیگ ن تنقید اور الزامات کی سیاست نہیں کرتی، ن لیگ کے سوا ساری جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے کچھ نہیں کیا، ان کا دن رات کام ہے تنقید کرو الزامات لگاؤ۔