Sun. Jul 13th, 2025

مودی سرکار نے رام مندر کے افتتاح کے موقع ہر ملک بھر میں ہم آہنگی اور یگانگت یقینی بنانے کے دعوے کیے تاہم دہلی اور ممبئی میں بعض شر پسندوں نے مسلم کش فسادات کی سازش پر بھی عمل کیا۔

دہلی کے علاقے کالندی کنج انتہا پسندوں نے موٹر سائیکلوں پر ریلی نکالی اور ایک مسجد کے سامنے کھڑے ہوکر نعرے لگائے۔
بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں بھی انتہا پسندوں نے مسلم کش فسادات کی سازش پر عمل کی کوشش کی۔ میرا روڈ کے علاقے نیا نگر میں انتہا پسندوں نے کاروں کی ریلی نکالی اور مسلم علاقے میں جے شری رام کے نعرے لگائے۔ رام مندر کے افتتاح کی خوشی میں انہوں نے پٹاخے بھی پھوڑے۔
حساس علاقے میں نعرے بازی پر جب مسلمانوں نے انتہا پسندوں کو روکا تو تصادم ہوگیا۔ پولیس نے 13 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
معاملات کو قابو میں رکھنے کے لیے ممبئی کی انتظامیہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ میرا روڈ کے واقعے سے متعلق کوئی بھی وڈیو یا تصویر شیئر یا فارورڈ نہ کریں۔
میرا بھایندر وسائی ورار پولیس اسٹیشن نے مقامی ہندو اور مسلم باشندوں سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں ضبط و تحمل سے کام لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *