Sun. Jul 13th, 2025

جیل میں شیخ رشید کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد ان کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں اسپتال منتقلی کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ شیخ رشید کو کسی بھی سرکاری اسپتال میں منتقل کیا جائے، ان کی طبیعت ناساز ہے اور کسی کو ملاقات کی بھی اجازت نہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت شیخ رشید کی طبیعت ناسازی پر طبی معائنے کا حکم دے اور اس کی رپورٹ بھی طلب کی جائے۔
درخواست اے ٹی سی کے جج اعجاز آصف کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *