Sun. Jul 13th, 2025

سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہوئیکورٹ کے برطرف جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

لارجر بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال الدین مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت شامل ہیں۔
سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
گزشتہ روز سابق آئی ایس آئی چیف جنرل (ر) فیض حمید نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا تھا، جس میں انہوں نے عدلیہ پر اثر انداز ہونے کے شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کو مسترد کیا تھا۔
فیض حمید کے علاوہ سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انور کانسی نے بھی جواب جمع کرایا اور شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کو مسترد کر دیا۔
بریگیڈیئر (ر) عرفان رامے نے بھی اپنے جواب میں شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کی تردید کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *