Sun. Jul 13th, 2025

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے ایک دوسرے پر حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کو خطے میں بہت زیادہ پسند نہیں کیا جاتا، وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ معاملہ کہاں تک کہاں جاتا ہے، تاہم صورتحال کو سمجھنے کے لیے کام کر رہے ہیں، امریکا، پاک ایران تنازع میں بڑھاوا نہیں دیکھنا چاہتا، ترجمان وائٹ ہاؤس قومی سلامتی جان کربی نے اپنے بیان میں کہا ہم صورتحال کا بہت قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، جنوبی ایشیا میں کشیدگی نہیں دیکھنا چاہتے، پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، پاکستان اور ایران جھڑپوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتے، امریکا مسئلہ فلسطینی کے دو ریاستی حل کے لیے کام نہیں روکےگا، غزہ تنازع کے بعد غزہ پر دوبارہ قبضہ نہیں ہوگا۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *