Sun. Jul 13th, 2025

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ قیصرہ الہٰی نے این اے 64 اور پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، ریٹرنگ افسران نے اعتراض کی بنا پر کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔ عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے بھی قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیے۔ اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے مختلف حلقوں سے الیکشن لڑنے کے لیے ایک بینک اکاؤنٹ دیا جبکہ ریکارڈ کے مطابق قیصرہ الہٰی نے تینوں حلقوں کے لیے 3 مختلف بینک اکاؤنٹ دیے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ حقائق کی روشنی میں قیصرہ الہی کی درخواست منظور کی جاتی ہے، قیصرہ الہٰی کے این اے 64 اور پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *