Sat. Jul 12th, 2025

84 ویں یوم پاکستان کے موقع پر تہران کے آزادی اسکوائر کو پاکستان اور ایران کے پرچموں سے منور کردیا گیا ہے۔

ایران کی جانب پاکستان کے قومی دن کے موقع پر یکجہتی کے مظاہرے کو سراہتے ہوئے ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ ایرانی اقدام دونوں ممالک کے گہری دوستی اور دوستانہ روابط کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر تعاون اور گرم جوشی کے مظاہرے پر ایران کے شکر گزار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *