Sun. Jul 13th, 2025

ریڈیو کی دنیا کے معروف ترین شخصیت امین سایانی 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، بیٹے کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ والد کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ چل بسے۔

بھارت میں ریڈیو کی دنیا کا مقبول ترین نام، امین سایانی گزشتہ رات انتقال کر گئے، 1932 میں پیدا ہونے والے امین سایانی نے کئی مشہور پروگرامز بھی کیے۔
ان کے بیٹے راجل سایانی کا کہنا تھا کہ والد کو گزشتہ رات اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ گزشتہ رات انتقال کر گئے۔ والد کی آخری رسومات کے اعلان سے متعلق بتایا کہ آخری رسومات سے متعلق باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے امین سایانی نے 19 ہزار وائس اوورز کیے تھے، جبکہ 6 عشروں تک کام کرنے والے امین سایانی نے 54 ہزار ریڈیو پروگرامز کیے، جو کہ سامعین کو خوب بھا گئے۔
جبکہ امین سایانی نے چند فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *