Sun. Jul 13th, 2025

اے وی سی سی اور گھوٹکی پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران تین مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔

پولیس کے مطابق پولیس مقابلے کے بعد 3 مغوی بازیاب کرا لئےگئے۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ایک شخص کو کراچی، 2 کو گھوٹکی سے اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں میں نذر ابڑو، سبحان اور جاوید عمر صدیقی شامل ہیں۔

تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان مغویوں کو کچے کےعلاقے میں لے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *