نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بارے میں بڑا فیصلہ کرلیا۔ محسن نقوی کو پی سی بی چیٸرمین بنائے جانے کے بعد اسکے معاملات کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیے۔
ذمہ دار حکومتی ذراٸع نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم آفس کی ہدایت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو وزارت بین الصوباٸی رابطہ کے کنٹرول سے نکال کر اسے براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرنے کیلٸے سمری بھجواٸی گٸی تھی۔
جس کی نگران وزیراعظم نے منظوری دیدی جس کے بعد پی سی بی کے معاملات کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیٸے گٸے ہیں۔
اس فیصلہ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اب وزارت بین الصوباٸی رابطہ کو جوابدہ نہیں ہوگا جبکہ سیکرٹری آٸی پی سی بھی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہیں گے جن کی جگہ وزیراعظم آفس یا کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں نماٸندگی دی جائے گی۔