Sun. Jul 13th, 2025

بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کا اپنے بیٹے آریان کے برانڈ کو فروغ دینے کے لیے نیا اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے بیٹے آریان خان کے لگژری سٹریٹ ویئر برانڈ” ڈی یاول ایکس “کے نئے اشتہار کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سپر سٹار خود بھی موجود ہیں۔
بالی ووڈ کے کنگ نے آریان خان کے برانڈ کے لیے میوزک بھی بنایا ہے۔
اس ویڈیو میں انہوں نے ممبئی ایئرپورٹ پر نئی اشتہاری مہم کی ایک جھلک دکھائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایس آر کے نے ایک دوستانہ والد ہونے کے ناطے اپنے بڑے بیٹے آریان کے برانڈ کی نئی اشتہاری مہم کا اعلان کیا جس میں بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان خود بھی شامل ہیں، ایل ای ڈی لائٹ ہورڈنگ میں ایس آر کے کا لمبے بالوں کے ساتھ یہ اوتار ان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان کے کردار کی یاد دلا رہا ہے۔
شاہ رخ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں یہ دیکھ کر بہت پرجوش ہوں کہ اب ممبئی ایئرپورٹ پر طرز زندگی کی نئی چیزیں جلد ہی سامنے آرہی ہیں، مجھے نیا کارگو پسند ہے۔
دوسری جانب جیسے ہی اداکار نے پوسٹ کو شیئر کیا ان کے مداحوں نے کمنٹ سیکشن کو بھر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *