نو تعینات کمشنر راولپنڈی ڈویژن سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں کمشنر کا کوآرڈینیشن کے علاؤہ کوئی تعلق نہیں، سابق کمشنر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔
کمشنر راولپنڈی سیف انور جپہ کی زیر صدارت ڈی آر اوز کا ہنگامی اجلاس طلب ہوا، ضلع اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی اور مری کے ڈی آر اوز اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے انکشافات کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس کے بعد ڈی آر اوز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سیف انور جپہ نے کہا حالیہ انتخابات نہایت شفاف اور درست انداز میں ہوئے، ہم پر کوئی دباو نہیں تھا ہم سابق کمشنر کے الزامات کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ڈی آر او راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہم پر کوئی دباؤ نہیں تھا الیکشن پوری ایمانداری کے ساتھ کرایے ہیں، ان الزامان کی ازادانہ انکوائری کروائی جائے۔
ڈی آر او تلہ گنگ خاور بشیر نے کہا ہم نے انتخابات ایمانداری اور الیکشن ایکٹ کے تحت کرایے۔الیکشن کمیشن کو الزامات کی انکوائری کرکے حقائق سامنے لانے چاہئیے۔
ڈی آر او چکوال نے کہا کہ سابق کمشنر کے الزامات کی تردید کرتی ہوں، کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا، الیکشن کمیشن ان الزامات کی نکوائری کروائے۔