Sun. Jul 13th, 2025

چکوال کے علاقے مزدلفہ ٹاؤن سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق چکوال کے علاقے مزدلفہ ٹاؤن میں 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں، شفقت نامی شخص نے بیوی اور بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں بیوی، 2 بیٹیاں اور 2 بیٹے شامل ہیں، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق ون فائیو پر کال کرنے کے بعد شفقت نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اہل خانہ کو قتل کر کے خودکشی کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم آن لائن کاروبار کرتا تھا جس میں نقصان کی وجہ سے ذہنی پریشانی کا شکار تھا۔
اس سے قبل گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے قریب پہاڑی علاقے سے بھی 6 لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *