Sat. Jul 12th, 2025

عام انتخابات کے دوران پریزائڈنگ آفیسر سے بدتمیزی اور مہر چوری کے الزام میں لاہور پولیس نے پریزائڈنگ افسر کی درخواست پر 2 خواتین سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

عام انتخابات کے دوران پریزائڈنگ آفیسر سے بدتمیزی اورمہر چوری کا الزام میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ شمالی چھاؤنی میں پریزائڈنگ آفیسر قیس محمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پریزائڈنگ آفیسرنے مقدمہ میں الزام عائد کیا ہے کہ عباس ڈوگر،غزالہ اورآسیہ نے زدوکوب کرکے 9 خانوں والی سرکاری مہر چوری کرلی ہیں۔

ملزمان نے پولنگ کی ویڈیوز بنائیں جبکہ ویڈیو بنانے سے منع کرنے پر بدتمیزی بھی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *