متحدہ عرب امارات میں شدید ژالہ باری اور بارش، معمولات زندگی درہم برہم ہو گیا۔
پیر کے روز متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں شدید ژالہ باری اور بارش کے باعث حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دے دی۔
شیخ حمدان بن محمد بن راشد کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق دبئی میں تمام پبلک سیکٹر کے ملازمین پیر کے روز گھر سے کام کریں گے۔