پی ٹی آئی نے امریکا میں پاکستان کے خلاف نیا محاذ کھولنے کی تیاری کرلی، پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات سبوتاژ کرنے اور ریاستی اداروں پر منظم حملے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
الیکشن 2024 کے حوالے سے پی ٹی آئی کی امریکا اور پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کیلئے لاکھوں ڈالرز پی ٹی آئی کے اوورسیز ارکان اور مختلف کرداروں نے فراہم کئے ہیں۔
پی ٹی آئی کی اس نئی منصوبہ بندی کا مقصد پاکستان پر سفارتی و انسانی حقوق کے اداروں کے ذریعے دباؤ بڑھانا ہے۔
حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عالمی دباؤ ڈلواکر بانی پی ٹی آئی کیلئے رعایت کا حصول اصل ہدف ہے۔
سنگین نوعیت میں ملوث مخصوص سیاسی جماعت کا سربراہ رعایت چاہتا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ساتھیوں کو 9 مئی کے پھندے سے نکلوانا بھی اہم مقصد ہے۔