پاکستان سے تعلق رکھنے والے 9 مزدروں کو ایران کے سرحدی علاقے میں بے دردی سے قتل کردیا گیا ہے۔
قتل کیے جانے والے افراد مزدوری کے لئے ایران گئے تھے تعلق پنجاب اور سندھ سے ہے۔
پاکستانیوں کی لاشیں ڈمکی شہر کے مہر اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
ایرانی سرحدی پولیس اس واردات کی تحقیقات کررہی ہے۔
پاکستانی حکام نے مقتولین کی شناخت کے حوالے سے ابھی تصدیق نہیں کی۔
کوئٹہ میں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد ایرانی بلوچستان کے شہر شستون(سراوان) کے گاؤں سیرکان میں ایک کوارٹر پر حملہ کرکے پاکستانی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو قتل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد میں سے 2 کی شناخت اشفاق اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے ۔ تاہم دیگر افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مزدوروں اور کاروباری افراد کی گزشتہ کئی سالوں سے ایرانی بلوچستان میں روزگار ر کی وجہ سے رہائش پذیر تھے ۔ ایرانی پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تاہم اطلاع موصول ہونے تک کسی گروپ یا تنظیم نے اس بڑے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔