Sat. Jul 12th, 2025

تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بندے پورے کرکے حکومت بنائیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ اگر ہمیں بلیک میل ہو کر حکومت بنانی ہے تو اس کا کیا فائدہ؟

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ون نے تباہی مچائی اور اب بھی یہ تباہی مچائیں گے، اگر یہ وفادار ہیں تو جس نے بھی سیٹیں لی ہیں واپس کریں۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ امید ہے ہمیں انصاف ملے گا اور ہمارے بندے پورے ہوں گے تب اپنی حکومت بنائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *