نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز کو وزیرداخلہ کا اضافی چارج مل گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گوہر اعجاز کو وزیر داخلہ کا اضافی چارج دے دیا، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ گوہراعجازکے پاس وزارت تجارت کا پہلے ہی قلمدان موجود ہے۔
خیال رہے کہ سرفراز بگٹی کے مستعفی ہونے کے بعد وزیر داخلہ کا قلمدان خالی تھا۔