لاپتہ افراد کے نام پرملک کو بدنام کرنے کی سازش بھی بے نقاب ہو گئی ہے، گزشتہ روزسیکیورٹی فورسز نے گوادرپورٹ کمپلیکس پرحملے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا تھا۔
دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کا گوادرپورٹ کمپلیکس پر بزدلانہ حملے اور فائرنگ کےتبادلےمیں آٹھ دہشتگرد جہنم واصل ہوئے تھے۔
دوسری جانب حملے میں سیکیورٹی فورسز کے دو جوان بھی شہید ہوئے۔
دوسری جانب ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث تھے۔
جبکہ حملےمیں کالعدم تنظیم بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزادکےدہشتگرد کی ملوث ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔
حملے میں ملوث دہشتگرد کی شناخت کریم جان ولد فضل بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ تربت کا رہائشی تھا، کریم جان 25 مئی 2022 کو لاپتہ ہوگیا تھا۔
وہی دہشت گرد کریم جان کل گوادر حملہ میں دہشت گردی کرتے ہوئے مارا گیا۔
اس سے قبل دہشتگرد امتیازاحمد بھی لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھا، جو سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں مارا گیا۔