Sat. Jul 12th, 2025

وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کو اگلا چیئرمین پی سی بی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محسن نقوی کی تعیناتی کی منظوری نگراں وزیراعظم و پی سی بی کے پیٹرن اِن چیف انوار کاکڑ نے منظوری دی۔

محسن نقوی کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں پیٹرن کا نماٸندہ مقرر کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے براہ راست چیئرمین پی سی بی کو منتخب نہیں کیا جاسکتا۔ نمائندے کی تقرری کے بعد پی سی بی کا گورننگ بورڈ ووٹنگ کے ذریعے چیئرمین کا انتخاب کرتا ہے۔

قواعد کے مطابق موجودہ وزیراعظم پی سی بی کے سرپرست ہیں جو پہلے ہی محسن نقوی کی نامزدگی کی منظوری دے چکے ہیں۔

پی سی بی کا گورننگ بورڈ 10ارکان پر مشتمل ہے اور امکان ہے کہ محسن نقوی، ذکاء اشرف کی خالی کردہ جگہ پر کام کریں گے۔

بورڈ کا رکن بننے کے بعد نقوی پی سی بی کے چیئرمین کے لیے الیکشن لڑ سکیں گے۔تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ نقوی کب پی سی بی کا حصہ بنیں گے کیونکہ وہ اب بھی پنجاب کے وزیراعلیٰ ہیں۔

واضح رہے کہ 2013 مین پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے نجم سیٹھی کو پی سی بی کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *