Sat. Jul 12th, 2025

لاہور میں پنجاب کے ثقافتی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں پنجاب کے ثقافتی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ کوئی کسی بھی جماعت سے ہو،گالی گلوچ کا کلچر اچھا نہیں، اس نے ہماری جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے، یہ ہم سب کے لیے لحمہ فکریہ ہے۔

خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ میرا دل کرتا ہے کہ اسکولوں، کالجوں اور یونی ورسٹیوں میں طلبا پنجابی بولیں، دل چاہتا ہے کہ پنجابی کو بطور مضمون متعارف کرائیں تاکہ ہمارے بچے اسے سمجھیں اور بولیں۔

مریم نواز بولیں کہ جب آپ اپنی زبان سے دور ہو جاتے ہیں تو آپ اپنے روٹ اور ثقافت سے ہی الگ ہو جاتے ہیں، پھر مثال یہ بن جاتی ہے کہ ’ کوا چلا ہنس کی چال، اپنی بھی بول گیا’ آج کل بھی ایسا ہی ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے خطاب میں کہا کہ پنجاب دل والوں کی دھرتی ہے، آپ بھی دل والے ہیں میں بھی دل والی ہوں، پنجاب کی دھرتی نے 5 دریاؤوں کواپنے سینےمیں سمیٹاہوا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک زمانہ تھا کہ ہمارے کلچر میں عزت و احترام کا کلچر ہوا کرتا تھا، اس میں دوسروں کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو عزت دیا کرتے تھے، یہ مشہور تھا کہ ’ مائیں اور بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں’ ، افسوس ہے کہ ہم ان روایات کو بھولتے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *