Sun. Jul 13th, 2025

پیر کی صبح سویرے کراچی کے علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہوئی جس کے بعد شہر بھر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔

گلستان جوہر، گلشن اقبال، لیاقت آباد، اسکیم 33، گلشن معمار، نارتھ ناظم آباد اور منظور کالونی میں موسلادھار بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ کورنگی، لانڈھی، ملیر اور ائیرپورٹ کے اطراف میں صبح ہلکی بارش ہوئی۔
موسمی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے وسطی علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں خشک سالی کا سلسلہ برقرار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *