Sun. Jul 13th, 2025

کراچی میں لوٹ مار کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف اب شہریوں نے اسلحہ کے زور پر ڈاکوؤں کو بھگانا شروع کردیا ہے۔

شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں ملزمان ڈکیتی کے ارادے سے آئے تو ہوٹل مالک نے پستول اٹھالی اور ڈاکوؤں پر تان لی۔

ملزمان نے جب دیکھا کہ بہادر ہوٹل مالک کے ہاتھ میں پستول ہے تو وہ الٹے پیر جان بچا کر بھاگ نکلے۔

کراچی میں ڈکیتی کی کوشش کا یہ واقعہ 24 فروری کو پیش آیا۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

ہوٹل مالک دولت آغا کا کہنا ہے کہ پستول دیکھ کر ڈاکو ڈر گئے تھے اور کہہ رہے تھے کہ گولی نہ چلانا۔

اس حوالے سے ہوٹل مالک نے مزید بتایا کہ میں نے ڈاکوؤں کو کہا کہ فوری واپس چلے جاؤ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *