Sat. Jul 12th, 2025

چیچہ وطنی تھانہ کسووال کی حدود پانچ چودہ ایل میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات سنگ دل ماں نے تین بچوں کے گلے کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس نے بچوں کی ماں کے خلاف والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق بیوی شوہر سے اکثر لڑتی تھی اور علیحدہ گھر کا مطالبہ کرتی تھی۔ ماں نے گزشتہ رات اپنے بچوں کو بے دردی سے قتل کر کے خود زہر پی لیا تھا،
پولیس نے جاں بحق ہونے والے بچوں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا، قتل کئے جانے والے بچوں میں 8 سالہ عیشا، 6 سالہ سعدیہ اور 2 سالہ فرقان شامل ہے۔ علاقہ میں سوگ کی فضاء اور عزیز و اقارب میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، آر پی او ساہیوال نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ڈی پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *