Sun. Jul 13th, 2025

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں 150 سے زائد نشستوں پر برتری اور وفاق میں حکومت بنانے کا دعویٰ کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما بیر سٹرگوہر نےسوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو 150 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن سے جو تفصیلات آئی ہیں ان کے مطابق 150 نشتوں پر برتری ہے، روٹین میں 12 بجے تک انتخابی نتائج آجاتے ہیں،الیکشن ایکٹ کے مطابق 2 بجے تک نتائج کا اعلان کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں رزلٹ نہیں دیا جارہا، سپورٹر پر امن رہیں، فارم 47 تک سپورٹر آر او آفس میں ہی رہیں،کے پی کے اور وفاق میں اگلی حکومت بنائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *