پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستوں کے بغیر اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی تجویز پر غور کرنا شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں کی تجویز ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے اجلاس میں نہ جانے سے وزیر اعلیٰ کا انتخاب متنازع ہوگا، اتنی بڑی تعداد میں ارکان کے حلف نہ اٹھانے کے باعث ہاؤس کو کوئی تسلیم نہیں کریں گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے 110 سے زائد آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے رکاوٹ کی صورت میں عدالت سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔