Sat. Jul 12th, 2025

پاکستان پیپلزپارٹی آج گجرات میں پاور شو کرے گی جبکہ اسے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی گئی تھی جس پر انتظامیہ نے 28 جنوری کو جلسے کی اجازت دے دی۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 28 جنوری کو عوامی جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو سمیت مرکزی ومقامی قائدین اہم خطاب کریں گے۔ ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق جلسہ 28 جنوری دن ایک بجے ہوگا تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) بھی 27 جنوری کو لیاقت باغ میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *