ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کہتے ہیں پاکستان اور ایران موجودہ کشیدہ صورتحال میں صبروتحمل سے کام لیں، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون پر مبنی پاکستان کے بیانات تعمیری ہیں، پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا ایرانی اقدامات علاقائی عدم استحکام میں اضافہ کرنے کے لیے ہیں، ایران حزب اللہ اور حوثیوں کی فنڈنگ بھی کرتا ہے، ایران کو واضح پیغام ہے تنازع کو بڑھتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے، پاکستان امریکا کا ایک بڑا اور نان نیٹو اتحادی ہے۔۔
