Sun. Jul 13th, 2025

فی تولہ سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

آل جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 21 ہزار 2 سو روپے کا ہوگیا۔

اس کےعلاوہ دس گرام سونے کے بھاؤ 771 روپے بڑھ کر 189643 روپے ہوگئے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 3 ڈالر کے اضافے سے2106 ڈالر ہوگئے۔

جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی قیمت 2600 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *