Sat. Jul 12th, 2025

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کی تاریخ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز اپریل کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز اپریل میں شیڈول ہے، جو کہ 13 سے 23 اپریل کے درمیان ہونے کا امکان ہے اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم نے اپریل کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنا ہے اور کراچی نے ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کی سیریز کی میزبانی کرنی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہونی ہے۔

قبل ازیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی20 میچز پر مشتمل سیری میں کیویز نے گرین شرٹس کو 1-4 سے شکست دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *