Sun. Jan 12th, 2025

لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین مسرور احمد خان کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، ٹیرف بڑھانا مجبوری ہے ورنہ گیس کمپنیاں بند ہو جائیں گی۔

چیئرمین اوگرا مسرور احمد خان نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر سماعت کی۔

چیئرمین اوگرا نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ آئی ایم ایف دباؤ پر گیس قیمت بڑھائی جارہی ہے، یہ درخواست کمپنیوں کے اخراجات اور سرکلر ڈیٹ بڑھنے کی وجہ سے آئی ہے اور اس پر ہمارے ماہرین غور کریں گے، ضروری نہیں سارا اضافہ کریں تاہم جو بھی اضافہ ہوا وہ جولائی سے لاگو ہوگا، اسٹیک ہولڈرز اور صنعت کاروں نے مجوزہ اضافے کی سخت مخالفت کی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی گیس کئی سو گنا مہنگی کی جاچکی ہے، عام آدمی، کمرشل اور صنعتی صارفین موجودہ گیس بل دینے کے قابل نہیں رہے، گیس استعمال کرنے والے کنکشن کٹوا رہے ہیں۔

واضح رہےکہ گیس کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران دو مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے جب کہ سوئی ناردرن حکام نے مزید 150 فیصد اضافے کے لیے درخواست اوگرا میں جمع کرائی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *