Sun. Jul 13th, 2025

خیبرپختونخوا میں مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 213 کلو میٹر تھی اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ زلزلے سے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *