Sat. Jul 12th, 2025

انتخابات میں دھاندلی کے خلاف گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس آج مورو میں احتجاجی جلسہ کرنے جا رہی ہے۔

سندھ کے شہر مورو میں آج جی ڈی اے کی جانب سے پنڈال سجایا جا رہا ہے، جس میں جی ڈی اے سربراہ پیر پگارا سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

احتجاجی جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، جبکہ سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب احتجاجی تیاریوں کے ساتھ ہی کارکنان کی جانب سے موقع کی مناسبت سے سندھی گانوں پر رقص کیا جا رہا ہے، اور ان لمحات کو یادگار بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے 16 فروری کو بھی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس جی ڈی اے کی جانب سے جامشورو اور کوٹری کو ملانے والے اوور ہیڈ برج پر پیر پگارا کی جانب سے احتجاجی جلسے سے خطاب کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *