Sun. Jul 13th, 2025

پاکستان مسلم لیگ (ن) آج قصور میں سیاسی پاور شو کرنے جارہی ہے، جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

مسلم لیگ (ن) آج حلقہ این اے 132 میں جلسہ منعقد کرے گی، جلسہ دوپہر 1 بجے کھڈیاں خاص میں ہوگا، کھڈیاں خاص ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔
کھڈیاں خاص ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں مہمانوں کے لیے بہت بڑا اسٹیج بھی تیار کر لیا گیا جبکہ ریلوے گراؤنڈ میں 20 ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئیں۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم شہباز شریف اسی حلقہ این 132 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور آج اپنے حلقے کی عوام سے خطاب کریں گے جبکہ نواز شریف اور مریم نواز بھی عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
قصور جلسے میں ن لیگ کی مرکزی قیادت کے ساتھ سینئر ن لیگی رہنماء بھی ہوں گے جبکہ مقامی قیادت ملک احمد خاں کی سربراہی میں مہمانوں کا استقبال کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *