Sat. Jul 12th, 2025

مردان میں دکان کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں تین سگے بھائی جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ چورہ کے حدود سپینکئی میں پیش آیا، جہاں بااثر افراد کی فائرنگ سے 3 بھائی روزی خان، شفیق اور شاہ زمین جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دکان کے تنازع پر رونما ہوا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال مردان منتقل کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *