Sat. Jul 12th, 2025

مئیر کراچی مرتضی وہاب سے پیپلز پارٹی کے حق میں پریس کانفرنس پر جواب طلب کرلیا گیا۔

الیکشن کمیشن سندھ نے مرتضیٰ وہاب کو نوٹس بھیجتے ہوئے ان سے کل تک تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔

میئر کراچی کو بھیجے جانے والے نوٹس میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ، ’آپ ایک مخصوص سیاسی جماعت کی حمایت کر رہے ہیں۔‘

نوٹس کے مطابق پی پی کے حق میں کی جانے والی میئر کراچی کی پریس کانفرنس میں کی گئی گفتگو ووٹرز کی رائے کو متاثر کرسکتی ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے تحت منتخب بلدیاتی نمائندے سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرسکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *