اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، مہنگائی کے پیش نظر پالیسی ریٹ میں 100بیسزپوائنٹس تک کمی کا امکان ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت اجلاس میں آج ملکی و غیر ملکی معاشی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک پریس کانفرنس میں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق مہنگائی کی موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر پالیسی ریٹ میں پچاس سے سو بیسز پوائنٹس کمی کا امکان ہے۔
بعض ماہرین کو توقع ہے کہ شرح سود بائیس فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رہے گی۔