غزہ میں ایک بار پھر مکمل کمیونی کیشن بلیک آؤٹ، اسرائیلی بمباری سے انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز معطل ہو گئیں، خان یونس اور رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے میں بچوں سمیت ساٹھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، شہدا کی تعداد تیئس ہزار سات سو سے زائد ہوگئی۔ القسام بریگیڈز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نور شمس کیمپ میں اسرائیلی فوج کا حملہ پسپا کرنے کا دعویٰ کیا ہے، کہا اسرائیلی فوجی گاڑیوں نے گزشتہ رات سے کیمپ پر دھاوا بول رکھا تھا دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم آکسفیم نے اسرائیل جنگ کو اکیسویں صدی کا مہلک ترین تنازعہ قرار دے دیا، کہا غزہ قحط کی لپیٹ میں آنے والا ہے، اسرائیل غزہ میں روانہ دو سو پچاس فلسطینیوں کو قتل کررہا ہے،