Sat. Jul 12th, 2025

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری شخص علی امین گنڈاپور ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے، تین دن قبل یہی علی امین گنڈاپور وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے منتیں ترلے کر رہے تھے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ وہ وفاق اور پنجاب کو دھمکیاں دینے کی بجائے اپنے صوبے کے عوام کا سوچیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور چوری شدہ مینڈیٹ پر شارٹ ٹرم وزیراعلیٰ ہیں، جو وزیراعلیٰ اپنے صوبے کے افسران کو اینٹیں مارنے کے مشورے دے رہا ہے، ہمیں اس کی ذہنی حالت پر پہلے ہی شک تھا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ان کا لیڈر بھی دھمکیاں دیتا تھا جو آج چار مقدمات میں مجرم ثابت ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز، نواز شریف اور آصف زرداری پر ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف آئی آر درج ہیں، ہمیں دھمکیاں دینے سے اجتناب کریں ایسا نہ ہو کہ آپ کے گھر پولیس بھیج دیں۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے تو ہم دیکھتے ہیں یہ کیسے حکومت چلاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *