Sat. Jul 12th, 2025

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ الیکشن کے لیے ناموں کی منظوری دے دی ہے، جس میں صنم کاوید کا نام بھی شامل ہے۔

عمران خان نے خیبرپختونخوا سے مراد سعید، فیصل جاوید اور مرزا محمد آفریدی کے ناموں کی منظوری دی۔

اسی طرح اعظم سواتی اور ارشاد حسین ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار ہوں گے۔

خواتین کی نشستوں پر عائشہ بانو اور روبینہ ناز امیدوار ہوں گی۔

پنجاب سے جنرل نشست پر حامد خان اور زلفی بخاری جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر یاسمین راشد امیدوار ہوں گی۔

پنجاب سے خواتین کی نشست پر صنم جاوید امیدوار ہوں گی۔

انسداد دہشتگردی عدالت سے کاغذات جمع کرانے کی اجازت ملنے پر صنم جاوید نے جیل میں اپنے کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *