Sat. Jul 12th, 2025

چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، ساس صبحیہ خانم عدالت میں پیش ہوئیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا دونوں اطراف خواتین کیوں ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ساس اور بہو کے درمیان دس تولے سونے کا تنازعہ ہے۔ بہو کو طلاق ہوچکی ہے، تین بچے ہیں، دوہزار روپے حق مہر تھا، چیف جسٹس نے کہا تین بچوں کی ماں کو دس تولے سونا دینے میں کیا مسٸلہ ہے۔ چیف جسٹس نے بہو کو دس تولے سونا دینے کا ہائی کورٹ کا حکم برقرار رکھتے ہوئے ساس کی درخواست خارج کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *