Sun. Jul 13th, 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بدھ 21 فروری کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

کاروبار کے آغاز پرپہلے 10 منٹوں میں 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
اس اضافے سے 100 انڈیکس 61 ہزار پوائنٹس کی سطح عبورکرتے ہوئے 61 ہزار 400 پوائنٹس سے ہو گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اقسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ کئی روز سے مندی کا رجحان تھا جس کی وجہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد غیر یقینی سیاسی صورتحال میں اضافہ تھا تاہم گذشتہ روزمذاکرات کے چھٹے دور میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے لیے اتفاق رائے ہونے کے بعد مارکیٹ میں بھیتیزی کا رجحان سامنے آیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق نئی حکومت کی تشکیل کے لیے ملک کی 2 بڑی جماعتوں کے مابین درمیان اتفاق رائے کا مثبت اثر ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *