Sat. Jul 12th, 2025

وفاق میں حکومت سازی کے مشن پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان مذاکرات کا فیصلہ کُن راؤنڈ شروع ہوگیا۔ ممکنہ طور پرصدر مملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پیپلزپارٹی کو ملیں گے۔

پیپلزپارٹی کو پنجاب کابینہ میں دو یا تین وزارتیں ملنے کا امکان ہے، ن لیگ ایم کیو ایم، ق لیگ اور آئی پی پی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے ساتھ الگ مذاکرات کرے گی۔

وفاق میں حکومت سازی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی رابطہ کمیٹیوں کا پانچواں دور اسلام آباد میں اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر ہورہا ہے۔

دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹیاں اپنی اپنی قیادت سے مشاورت کے بعد حکومت کی تشکیل کے حوالے سے حتمی فیصلے کریں گی۔

پیپلزپارٹی مرکز اور پنجاب میں ن لیگ کی حکومتوں کا ساتھ دے گی تو ن لیگ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت کی حمایت کرے گی۔

پیپلز پارٹی کے علاوہ ن لیگ نے ایم کیوایم، ق لیگ، استحکام پارٹی کے علاوہ نیشنل پارٹی، بی این پی اور بی اے پی سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *