Sat. Jul 12th, 2025

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یوم کشمیر کے موقع پر پیر 5 فروری 2024 کو بینک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ یوم کشمیر کے موقع پر 5 فروری 2024 (پیر) کو عام تعطیل ہوگی۔
اس موقع پر کمرشل بینک بھی بند رہیں گے۔
یوم کشمیر پیر کو ہونے کے نتیجے میں بینک مسلسل 3 دن یعنی ہفتہ، اتوار اور پیر تک بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن سال بھر کی تمام سرکاری تعطیلات کی فہرست جاری کرتا ہے۔ فہرست کے مطابق 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *