Sat. Jul 12th, 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 12 بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت میں آج نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ، نگراں وزیر داخلہ اور سیکرٹری دفاع کو بھی ذاتی حثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج محسن اختر کیانی کریں گے۔
گذشتہ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ جبری گمشدگی میں ملوث افراد کے لیے سزائے موت ہونی چاہیے۔ اگر نگراں وزیر اعظم اور دیگر حکام پیش نہ ہوئے تو ان کیخلاف مقدمہ درج کیے جانے کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دوسرے وزیر اعظم ہیں جنھیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جبری گمشدگی کے معاملے پر ذاتی حثیت میں طلب کیا ہے۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم شہبازشریف بھی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد کی جبری گمشدگی کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہی پیش ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *