Sun. Jul 13th, 2025

معروف ہائی ٹیک کمپنی ایپل نے دو نئے فولڈنگ اسمارٹ فون تیار کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

ڈیزائن کی حتمی منظوری دینے کے بعد اب ان اسمارٹ فونز کی خصوصیات کا تعین کا مرحلہ مکمل کیا جارہا ہے۔
کمپنی چاہتی ہے کہ مارکیٹ میں کچھ نیا پیش کیا جائے۔ یہ نیا فولڈنگ اسمارٹ فون اس نوعیت کے فونز کی مارکیٹ میں انقلاب برپا کرسکتا ہے۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی فون 16 افقی طور پر موڑا جاسکے گا۔ ایسے کم از کم دو ماڈل تیار کیے جارہے ہیں۔ یہ دونوں ماڈلز فلپ فونز کی طرز پر تیار کیے جارہے ہیں۔
کمپنی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ماڈل 2026 سے پہلے مارکیٹ میں نہیں آسکیں گے۔
ایپل کا پہلا آئی فون 2007 میں لانچ کیا گیا تھا۔ تب سے اب تک جتنے بھی آئی فون مارکیٹ میں لائے گئے ہیں وہ سب کے سب یکساں دکھائی دیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *