Sat. Jul 12th, 2025

این اے 43 ٹانک کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عمل مذاق بن گیا، ووٹرز پیسے لے کر حق رائے دہی استعمال کرنے لگے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری کو ڈی آئی خان میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کی بنا پر اِن 6 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ روکنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔

اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار داور خان کنڈی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے مفتی اسد محمود کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ مولانا اسد محمود سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کے بیٹے ہیں۔

جے یو آئی ایف کے امیدوار نے این اے 43 کے ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھی۔

ان حلقوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم آج نیوز کو موصول ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اٹل شریف کے علاقے میں ایک ووٹ 5 سے 7 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ووٹوں کے بیوپار کی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ووٹوں کی قیمت لگ رہی ہے اور خواتین ووٹر کو لانے پر ادائیگی کرنے کی بات ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *